افغانستان میں طالبان نے 80 سے زائد اضلاع پر قبضہ کرلیا ۔ مارکیٹیں اور بازار بند

پکتیا (وسیم خان) افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء کے بعد طالبان نے پھر سے ملک کے مختلف صوبوں اور اضلاع پر قبضہ کرنا شروع کردیا ۔ طالبان نے افغانستان کے مختلف صوبوں کے 80 سے زائد اضلاع پر قبضہ کرکے افغان فوج کو وہاں سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان اسلامی ریاستی نظام کے قیام کے لیے کام شروع کردیا۔ پچھلے پندرہ دن سے افغان فوج اور طالبان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ طالبان نے افغانستان کے مختلف صوبوں کے 80 سے زائد اضلاع پر قبضہ کرکے افغان فوج کو وہاں سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا ہے۔
طالبان اور افغان فوج کے درمیان جنگ میں نقصان مقامی لوگوں کا ہورہا ہے ۔ طالبا ن لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر فوجی کیمپوں پر حملہ کرتے ہیں ۔ طالبان اور افغان فوج کے درمیان جنگ میں ڈی سی توپ ، ایس پی جی نائن اسلحہ استعمال ہورہا ہے۔
دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی امریکہ کے دورے پر روانہ ہوچکے ہیں ۔ خیال یہ کیا جارہا ہے کہ آئیندہ چند دنوں میں آدھے افغانستان پر طالبان قبضہ کرچکے ہوں گے ۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*