شیخوپورہ (رانا علی زوہیب) پنجاب حکومت کا نیا کارنامہ سامنے آگیا. "خدمت آپکی دہلیز پر” پروجیکٹ شروع کرنے کے ایک ماہ بعد صفائی کا عملہ فارغ کردیا گیا.
ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں "پروجیکٹ آپکی دہلیز پر” کے عملے کو ایک ماہ بعد فارغ کردیا گیا ۔ فیروزوالا کے علاقہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کی بندش نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔
تحصیل فیروزوالا کے واسا انسپکٹر فیاض کا کہنا ہے کہ "پرویجیکٹ آپکی دہلیز پر” کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے ایک ماہ کے لیے صفائی کا عملہ بھرتی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ایک ماہ مکمل ہونے کے بعد عملے کو فارغ کردیا گیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ عملے کی بھرتی مستقل بنیادوں پر نہیں تھی بلکہ صرف ایک ماہ کے لیے تھی۔ انسپکٹر فیاض کا کہنا تھا کہ حکومت کو دوبارہ لکھ دیا ہے ۔ جیسے ہی آرڈر ہوگا صفائی کے لیے عملہ بھرتی کرلیا جائے گا۔
یاد رہے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فراہمی و نکاسی آب ، گلیوں ، بازاروں اور محلوں سے کوڑے کے ڈھیر ہٹانے کے لیے اور پنجاب کے شہروں خاص طور پر لاہور اور شیخوپورہ کو کلین اینڈ گرین کرنے کے لیے "خدمت آپکی دہلیز پر” ایک انقلابی پروجیکٹ شروع کیا تھا اور اسکی باقاعدہ موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح بھی کیا تھا۔
راز ٹی وی اردو