ڈڈیال جھنڈا کیس میں قید تنویر احمد اور سفیر احمد کی رہائی کے لیے تعاون کرنے والے تمام افراد اور تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں: قیوم راجہ

کھوئی رٹہ (نمائندہ خصوصی) فری تنویر اینڈ سفیر کمپئین کی کور کمیٹی کے سربراہ قیوم راجہ اور اراکین شوکت محمود جرال، سردار عمر اخلاص، اجمل تیموری اور ساجد جرال نے ڈڈیال جھنڈا کیس میں قید تنویر احمد اور سفیر احمد کی رہائی کے لیے اندرون و بیرون ملک تعاون کرنے والے تمام افراد اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیا.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس ماہ سے جن ساتھیوں نے دن رات ہماری دامے درمے سخنے مدد کی انکے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں خاصکر کھوئی رٹہ کوٹلی اور پرائی سے لگاتار ہمارے ساتھ جانے والے قافلوں اور برطانیہ میں قائم فری تنویر کمپئین نے بھی انتہائی اہم کردار ادا کیا چونکہ عدالتی کاروائی کبھی ڈڈیال کبھی میرپور اور مظفرآباد ہوتی رہی جسکی وجہ سے وقت اور حالات کے مطابق وکلاء کی بھی تبدیلی ہوتی رہی لیکن جو وکلاء اور تحریکی لوگ رضاکارانہ طور پر ہماری پشت پر کھڑے رہے ہم انکا تہہ دل سے شکر گزار ہیں.

انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ خفیہ سازشیں کرنے والے بھی بری طرح ناکام ہوئے رہائی کی مہم میں شامل ہمارے ساتھی مخالف مہم کی پرواہ کیے بغیر جد وجہد کرتے رہے جس کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں. تنویر احمد کی فیملی کا کردار بھی قابل تحسین رہا لیکن یہ حقیقت زہہن میں رہے کہ تنویر احمد اور سفیر حمد فی الحال ضمانت پر بری ہوئے ہیں اور حکومت آزاد کشمیر کو یہ بے بنیاد کیس واپس لے کر اپنی اور حکومت پاکستان کی ساکھ بحال کرنی چاہیے.

انکا کہنا تھا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کیس سے حاصل ہونے والے تجربات سے استفادہ کر کے تقسیم کشمیر کی سازشوں کو ناکام بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے نہ کہ حریت پسندوں کو چھوٹے چھوٹے کیسوں میں الجھا کر تحریک آزادی کے اصل مشن سے انکی توجہ ہٹائی جائے اس تاثر کو زائل کیا جائے کہ حکومت پاکستان کو بھی اس بڑھتے ہوئے تاثر کو عملی اقدامات سے زائل کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ تقسیم کشمیر میں بھارت کا ہم خیال بن چکا ہے قیوم راجہ نے کہا ہے جن جن ساتھیوں نے اس مشکل وقت میں یماراساتھ دیا ہم بہت جلد انکے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کریں گے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*