لالیاں( ویب ڈیسک) تحصیل لالیاں کےعلاقہ چناب نگرکے مین بازار میں بروز اتوار رات تقریباً آٹھ بجے شارٹ سرکٹ کے باعث گھر کو آگ لگ گئی. گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا.
گھر کے مالک منظور احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام مال جو جل کر راکھ ہو گیا یہ سب خدا ہی کی عطاء تھی اور وہی اس کا نعم البدل بھی اچھا دے گا.
گھر کے فرنٹ حصہ پر معروف صحافی حمزہ مقبول بھٹی جو کہ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل(رجسٹرڈ) کے انفارمیشن سیکرٹری ہیں ان کا دفتر اور اس ملحقہ میڈیکل ا سٹور بھی تھا جو ریسکیو1122کی اور ناصر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا۔