اداکارہ صبیحہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال گزرگیا

لاہور: حسن و جمال اور دلکش آواز کی مالکہ صبیحہ خانم کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ایک سال گزر گیا۔

صبیحہ خانم نے فلمی سفر کا آغاز ’’بیلی‘‘ سے کیا پھر لالی ووڈ میں چار دہائیوں تک راج کیا، “پاکستانی سینما کی خاتون اول قرار پانے والی صبیحہ خانم فلم انڈسٹری کے ان مقبول ترین ناموں میں سے تھیں جنھوں نے نہ صرف اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل موہ لیے بلکہ انھیں6بار نگار ایوارڈز کے ساتھ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

فلم انڈسٹری کی پہلی سپر اسٹار صبیحہ خانم کا اصل نام مختار بیگم تھا، وہ 1935 میں گجرات میں پیدا ہوئیں،فلمی کیریئر کا آغاز ’’بیلی‘‘ سے کیا، 1954 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’گمنام‘‘ سے ان کی شہرت کو چار چاند لگ گئے۔صبیحہ خانم نے نامور اداکار سنتوش کمار کے ساتھ47 فلموں میں کام کیا ، فلم ”حسرت“ کے دوران دونوں شادی کے پاکیزہ بندھن میں بندھ گئے۔
صبیحہ خانم کی کامیاب ترین فلموں میں ’’سات لاکھ‘‘، ’’دو آنسو‘‘، ’’گمنام‘‘، ’’دلا بھٹی‘‘، ’’سرفروش‘‘، ’’مکھڑا‘، ’’دیور بھابھی‘‘، ’’حسرت اور دامن‘‘ نے انہیں پاکستان کی کامیاب ترین ہیروئن بنا دیا۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*