اس سال کون حج کرسکے گا ؟ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کردیا

ریاض: سعودی عرب نے اس سال بھی حج کے لیے عازمین کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی صرف مقامی افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ وبا کے باعث اس سال صرف 60 ہزار مقامی افراد کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی جب کہ صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج ادا کرسکیں گے۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مقیم کورونا ویکسین لگوانے والے صحت مند اور کسی مستقل بیماری میں مبتلا نہ ہونے والے 18 سال سے 65 سال کی عمر کےعازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔ 14 روز قبل ویکسین کا ایک ٹیکہ لگوانے والوں کو بھی حج کی اجازت ہوگی۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*