رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ

رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینالسٹ فرم گارٹنر کی جانب سے رواں برس کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے اس دوران اسمارٹ فونز خریدے جانے کی شرح 26 فیصد زیادہ دیکھنے میں آئی۔

میڈیا رپورٹ بتایا گیا ہےکہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ 76.6 ملین اسمارٹ فون فروخت کرنے کے باعث سرفہرست رہی، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 58.5 ملین آئی فون فروخت کیے اور دوسرے نمبر پر رہی جب کہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چینی کمپنی شیاؤمی رہی جس نے رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں 48.9 ملین اسمارٹ فونز فروخت کیے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*