خوشخبری : ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔

چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 350 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 643 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 607 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 1876 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*