پولیو کے خاتمے کے لیے 5.1 ارب ڈالر کے عالمی فنڈ کا اعلان ، بڑا حصہ پاکستان کو ملے گا

جنیوا: دنیا بھر سے 2026 تک پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے کےلیے 5.1 ارب ڈالر کے عالمی فنڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا بڑا حصہ پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو مہم پر صرف ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، پولیو کے خاتمے سے متعلق حکومتوں، غیر سرکاری اداروں اور صحت کی تنظیموں کے مشترکہ عالمی پروگرام ’’گلوبل پولیو اریڈیکیشن انیشی ایٹیو‘‘ (پی جی ای آئی) نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے کےلیے فوری اور منظم کوششوں کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

انسدادِ پولیو کےلیے 5.1 ڈالر کا اعلان جی پی ای آئی نے اپنی نئی حکمتِ عملی (برائے 2022 تا 2026) میں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت صرف پاکستان اور افغانستان کو چھوڑ کر باقی تمام دنیا سے پولیو کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*