مسئلہ بیٹھ کے حل کیا جا سکتا ہے
بہترین مشورہ دیا جا سکتا ہے
ہو خدشہ گر انتشار کے پھیلنے کا
تو فیصلہ واپس لیا جا سکتا ہے
جینے کی جب کوئی وجہ نہ بچے
ایسے موقعوں پر جیا جا سکتا ہے
نفرتوں کو خاک کے سپرد کر کے
جام پیار کا پیا جا سکتا ہے
سیا جائے نہ جہاں زخم کسی سے
پاس بیٹھ کے سیا جا سکتا ہے
تپتی گرمی میں رہگزر کو کبھی
ٹھنڈا روح افزا دیا جا سکتا ہے
کرنے کو جب کچھ بچے نہ اسامہ
یاد کسی کو کیا جا سکتا ہے
اسامہ منور