پی ٹی آئی حلقہ 5 سدھنوتی آزاد کشمیر کے امیدوار صغیر چغتائی کی کار دریائے جہلم میں ڈوب گئی

آزاد کشمیر (نمائندہ خصوصی ) پی ٹی آئی حلقہ 5 سدھنوتی آزاد کشمیر کے امیدوار صغیر چغتائی اور انکے ساتھ قافلے میں شامل ایک اور کلٹس کار آزاد پتن کے مقام پر دریا جہلم میں ڈوب گہیں۔
ایک مرد کی نعش جھاڑیوں سے ملی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ گاڈیاں جب روڈ سے نیچے دریا کی طرف گریں تو دریا میں گرنے سے پہلے ہی کار کا دروازہ کھل جانے کے باعث مرنے والا شخص کار سے باہر گر گیا ۔

صغیر چغتائی اور دریا میں گرنے والے انکے ساتھیوں کی نعشوں کا اندازہ لگانا مشکل یے کیونکہ دریا میں پانی کا زور بہت زیادہ ہے جو شاید انہیں کہیں دور بہا کر لے گیا۔

پولیس اور مقامی لوگ کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے لیکن دریا کے زوردار پانی میں نعشوں کا ملنا معجزہ ہو گا ۔ فوٹو گرافر اور سکواڈ بچ نکلا ۔حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جاتی یے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*