لاہور (ویب ڈیسک) کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے سبزی منڈی میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیا. اس موقع پر بات کرتے ہوئے کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی روزانہ کی بنیاد پر کوڑا اور کچرا اٹھانے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے .اعداد و شمار کیمطابق خدمت اپکی دہلیز پر کے دوران کوڑا اٹھانے میں اضافہ ہوا ہے .
کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کو افرادی و مشینری وسائل مہیا کیے جا رہے ہیں . سبزی منڈی کے اندر صفائی کو مارکیٹ کمیٹی یقینی بنائے۔ایل ڈبلیو ایم سی پورا تعاون کریگی . کمشنر لاہور نے ہدایات جاری کیں کہ سبزی منڈی اور ارد گرد کے علاقہ میں روزانہ و باقاعدہ صفائی کو چیلنج سمجھا جائے .
کمشنر لاہور نے قریبی پناہ گاہ اور ویکیسینیشن سنٹر کے ارد گرد بھی صفائی کا جائزہ لیا.