لاہو رپولیس آپریشنز ونگ کی منشیات فروشی کے خلاف جنگ جاری ، 911 مقدمات درج

لاہور (رانا علی زوہیب) لاہو رپولیس آپریشنز ونگ کی منشیات فروشی کے خلاف جنگ جاری ہے. منشیات فروشوں کے خلاف لاہور سٹی ڈویژن پولیس نے179، کینٹ209،سول لائنزڈویژن پولیس نے103، صدر ڈویژن پولیس نے 174،اقبال ٹاؤن117جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 129مقدمات درج کئے .

شہر کے مختلف تھانوں میں 911 مقدمات درج کئے گئے. لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے مئی کے دوان917منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا .

ملزمان کے قبضہ سے344کلوگرام سے زائد چرس،09کلو717گرام ہیروئن برآمد کی گئی .

ملزمان کے قبضہ سے01کلو859گرام آئس برآمد کی گئی . منشیات فروشوں سے09ہزار728لٹرشراب سمیت بھاری مقدار میں افیون اور بھنگ بھی برآمد کی گئی .

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ منشیات ایک لعنت ہے،شہریوں کے تعاون کے بغیر خاتمہ ممکن نہیں ، شہری منشیات کے تدارک اور صحت مندمعاشرے کی تعمیر میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں . ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے .

ساجد کیانی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ منشیات کا دھندہ کرنے والوں کی اطلاع نان ایمرجنسی 1242 یاایمرجنسی نمبر15پر دیں .

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ، ڈویژنل ایس پیز کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت کی .

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*