پاکستان میں کرونا میں نمایاں کمی عمران خان کی بہترین حکمت عملی کا ثبوت ہے۔ قونصل جنرل فیصل بٹ

لاہور (رانا علی زوہیب) پاکستان میں تعینات لبرلینڈ کے قونصل جنرل فیصل بٹ نے پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی کے پیش نظر پاکستانی حکومت کی حکمت عملی کو سراہا ہے ۔ اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان نے کرونا کو کنٹرول کرنے کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں ۔ اقدامات کا نتیجہ ہے کہ پوری دنیا میں سب سے کم کیسز پاکستان میں رپورٹ ہوئے۔ نہ صرف کیسز بلکہ شرع اموات بھی دوسرے ممالک سے بہت کم ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کرونا جیسے حالات میں بھی ترقی کررہا ہے۔ ان سب کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کوجاتا ہے ۔ آج یورپ سمیت دیگر ایشیائی ممالک بھی عمران خان کی حکمت عملی کو سراہتے ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب پورے پاکستان کی عوام کو ویکسین لگاکر کرونا فری ملک ڈکلیئر کردیا جائے گا۔

پاکستان اور لبرلینڈ کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کرونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے بہت سے ممالک کے ساتھ تعلقات ، درآمدات اور برآمدات کا سلسلہ رُکا ہوا ہے ۔ جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے پاکستان اور لبرلینڈ کے نہ صرف سفارتی بلکہ تجارتی تعلقات بھی جلد بحال ہوں گے۔
قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہمارے پلان میں شامل ہے کہ لبرلینڈ چیمبر آف کامرس اور لاہور چیمبر آف کامرس کے درمیان معاہدے ہوں ۔ اسکے لیے جلد لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*