پی ایف یو سی ممبران کے لیے لاہور میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

لاہور (رانا علی زوہیب) پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے ممبران کے لیے لاہور میں عید ملن پارٹی کا اہتما م کیا ۔

پارٹی کا اہتمام مرکزی باڈی کی جانب سے کیا گیا جس میں پی ایف یو سی کے چیئرمین جناب فرخ شہباز وڑائچ ، سابق چیئرمین شہزاد چوہدری ، صدر عبدالماجد ملک ، سینئر نائب صدر رانا علی زوہیب ، سیکرٹری جنرل ثناء اللہ شائق ، سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد وقار اسلم سیکرٹری انفارمیشن شہزاد روشن گیلانی ، صدر سنٹرل پنجاب حسام درانی ، نائب صدر سنٹرل پنجاب ندیم شیخ ، سیکرٹری انفارمیشن ملک عبدالجبار، صدر وومن ونگ مس فوزیہ فروہ ، سیکرٹری فنانس حافظ بلال ، ممبران میں محمد عبدالوہاب ، سجاد رحمانی ،ساجد خان ، مجیب الرحمان ، ملک نوید اسلم ، رضوان بٹ ، محمد توصیف بٹ ، محمد نعیم پاشا ، محمد احسان خان اور شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے شرکت کی۔

ممبران سے خطاب کرتے ہوئے صدر عبدالماجد ملک کا کہنا تھا کہ ممبران کی فلاح کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی ممبران کے لیے ہر مہینے کوئی نہ کوئی ایکٹیویٹی کی جائے۔

اپنے خطاب میں سینئر نائب صدر رانا علی زوہیب کا کہنا تھا کہ پی ایف یو سی میں ادبی دنیا کے ہیرے موجود ہیں ۔ قلم کی طاقت بندوق سے زیادہ ہے ۔ اپنا قلم حق اور سچ کے لیے استعمال کریں گے۔

اپنے خطاب میں ندیم شیخ کا کہنا تھا کہ ممبران کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ایف یو سی کا ہر فرد ایک فیملی ممبر کی حیثیت رکھتا ہے جسکی ہر مشکل وقت میں ممکن مدد کی جائے گی۔

اس موقع پر پی ایف یو سی ممبران اور انکی فیملی کے لیے مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے جدوجہد کا اعادہ کیا گیا ۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*