Kashmir Assembly

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے دو دہائیوں سے منتظر ایڈہاک ملازمین کو مستقل کردیا

آزاد کشمیر (نمائیندہ خصوصی) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے 25 سے 27 مئی کے اسمبلی سیشن کے بعد پانچ سال سے زائد عرصہ تک ایڈہاک ملازمین کو ایک بل کے تحت مستقل کر دیا جس میں ایسے سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں جو دو دہائیوں سے بطور ایڈہاک ملازمین تعینات تھے.

ایڈہاک ملازمین کو یہ کامیابی ایک طویل قانونی جنگ کے نتیجے میں حاصل ہوئی بے شمار ایڈہاک ملازمین نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک مستقل کیے جانے کے حوالے سے رٹ دائر کر رکھی تھی.

ہر بار عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ حکومت قانون سازی کے تحت ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرے جو بالآخر ہو گیا.

آزاد کشمیر بھر میں ایڈہاک ملازمین میں جہاں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہاں سرکاری نوکریوں کے انتظار میں تعلیم یافتہ طبقے نے برہمی کا اظہار بھی کیا.

لیکن چونکہ یہ فیصلہ قانون سازی کے تحت ہوا ہے اس لیے اسے چیلنج کرنا ممکن نظر نہیں اتا۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*