آزاد کشمیر (نمائندہ خصوصی) علاقہ مکینوں نے ڈائریکٹر انویسٹیگیشن مظفرآباد میر محمد عابد کو بطور سنئیر سپرنٹینڈنٹ پولیس راولاکوٹ تعینات ہونے پر خوشی کا اظہار کیا.
میر محمد عابد ایک بااصول اور دلیر پولیس افسر کی حیثیت سے مشہور ہیں. وہ جہاں بھی جاتے ہیں وہاں جرائم کی شرح اور سیاسی مداخلت کم ہو جاتی ہے جسکی وجہ سے سال قبل جب انہیں مشکل ترین ضلع بھمبر سے مظفرآباد منتقل کیا گیا تو عوام علاقہ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا.
عوام چاہتے ہیں کہ اضلاع میں ایسے پولیس سپرنٹینڈنٹ ہونے چاہئیں جو تھانوں کو سیاسی ٹھیکیداری اور پہنچائتی نظام سے آزاد کرا کر قانون کی بالادستی قائم کر سکیں تاکہ عام شہری کو بھی تحفظ اور انصاف مل سکے۔