ائیر وائس مارشل عرفان احمد کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی :  ایئر وائس مارشل عرفان احمد کو ائیر مارشل کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔

ایئر مارشل عرفان احمد نے پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1988 میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور دو آپریشنل ایئر بیسز کی کمان کی۔
آپ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر اینڈ ری ہیب  تعینات رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ بطور ایئر آفیسر کمانڈنگ (سنٹرل ایئر کمانڈ) بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ آجکل ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل (پروجیکٹس) کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
آپ کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے امریکہ سے سیکیورٹی اسٹڈیز میں ماسٹرز ڈگری اور پبلک پالیسی اینڈ سیکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔
آپکو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*