وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کرونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑانے والوں کی سرپرستی کرنے لگے

لاہور [ ویب ڈیسک] وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزادر نے الحمرا ہال نمبر 1، 2 اور آرٹ گیلری میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کرنے کی اجازت دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وبا کی بڑھتی ہوئی صورت ھال کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت نے ان ڈور اور آئوٹ ڈور تقافتی پروگرامز پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

محکمہ اطلاعات وثقافت کے افسران پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ 2021 کے نام پر جاری گرانٹ چار کروڑ چالیس لاکھ سرنڈر کرنے کی بجائے لوگوں کی صحت سے کھیلنے پر بزدار حکومت کی سرپرستی میں آمادہ نظر آتے ہیں.

لاہور میں پروگرام 26,27,28مئ کو الحمراء لاہور میں ہونے جا رہے ہیں.

یاد رہے پنجاب حکومت نے 22 مئ کے حکمنامہ میں کلاز 4(کے)کے مطابق وزیر اعلی کی منظوری کے بعد 15 جون تک ہر قسم کی ثقافتی سرگرمی پر پابندی لگا رکھی ہے.تاہم وزیر اعلی اب خود ایسے عناصر کی سر پرستی کرتے نظر آرہے ھیں جن کے لیے انسانی صحت سے زیادہ ثقافت کی آڑ میں مال بنانا اہم ہے.

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*