جمعیت علمائے پاکستان انجمن نوجوانان اسلام کی جانب سےاسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی

کراچی (سلمان احمد خان) کورنگی میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور ظلم و ستم کے خلاف انجمن نوجوانان اسلام کی جانب سے کورنگی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی عہدیداران و کارکنان کے علاوہ اب عوام کی کثیر تعداد میں شرکت سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ایس ایچ او عوامی کالونی ہمایوں خان خود اور بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے

انجینئر سلیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہمارا دینی فریضہ ہے کہ ہر حالت میں اپنے مظلوم نہتے فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں ہم فلسطین مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں. اسرائیل کا ایک ہی علاج ہے جہاد کا اعلان کرنا حکومت کا فرض ہے.

ڈسٹرکٹ کورنگی زون جمیعت علمائے پاکستان کے صدر جبلی چشتی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی بربریت وحشیانہ بمباری سے ہزاروں فلسطینی زخمی اور سینکڑوں بچے بزرگ خواتین شہید کیے گئے ہیں. یہ اقوام متحدہ اور عالم اسلام کی خاموشی کی وجہ سے ہو رہا ہے . عالم اسلام کو متحد ہوکر اسرائیل کا جواب دینا چاہیے ، وہ ایک دن میں ہی خاموش ہوکر اپنے بل میں گھس جائے گا.

احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے والوں میں صدر کورنگی زون جمیت علماء پاکستان سربراہ انجینئر سلیم حسین،صدر ڈسٹرکٹ کورنگی زون جمعیت علماء پاکستان رجب علی چشتیْ، سربراہ انجمن نوجوان اسلام پاکستان عارف خان عارف،جنرل ،نائب صدر رمضان قادری،قمر خان بریلوی رہنماء مولانا خلیل نورانی،مرکزی عہدے داران ممبران سمیت عوام کی بڑی تعداد بھی موجودتھی

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*