خواجہ حسن کی قیادت میں تنویر احمد اور سفیر احمد کی رہائی کے لیے پاکستان ہائی کمیشن لندن کو یاد داشت

لندن (ویب ڈیسک ) برطانوی کشمیری کمیونٹی کی طرف سے جسٹس فار تنویر اینڈ سفیر کمپئین کے نمائندوں کے ایک وفد نے خواجہ حسن کی قیادت میں برطانیہ میں متعین پاکستان ہائی کمیشن کو ایک یاد داشت پیش کی جس میں بے بنیاد جھنڈا کیس میں قید برطانوی صحافی تنویر احمد اور انکے ساتھی سفیر احمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا خواجہ حسن نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے ایک سفارتکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی کشمیری کمیونٹی کو ہمارے ان دو معصوم نوجوانوں کی غیر منصفانہ سزائوں پر سخت تشویش ہے پاکستانی عوام کے ساتھ ہمارا کوئی جھگڑا نہیں وہ خود بھی مظلوم ہیں ہم صرف حکومت پاکستان کی غیر منصفانہ کشمیر پالیسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ہندوستان اور پاکستان حکومتوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ کشمیری کسی بھی صورت میں ریاست جموں کشمیر کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے خواجہ حسن نے کہا بے شمار لوگ پاکستان میں بھی بلاوجہ غالب کر دیے جاتے ہیں اگر ہمارا جائز مطالبہ نہ مانا گیا تو ہم انکی بھی آواز میں گے پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے نے برطانوی کشمیری کمیونٹی کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ انکے مطالبات کو حکومت پاکستان تک پہنچا دیں گے ادھر کھوئی رٹہ آزاد کشمیر میں فری تنویر اینڈ سفیر کمپئین کی کور کمیٹی کے سربراہ اور حریت پسند رہنما قیوم راجہ جنہوں نے خود بھی برطانیہ میں بھارتی سفارتکار مہاترے کیس میں 22 سال سزا کاٹی نے پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنڈا کیس نے آزاد کشمیر حکومت کی نااہلی اور عدلیہ کی جانبداری کی وجہ سے اتنا طول پکڑا ہے ورنہ یہ تو کوئی کیس ہی نہیں تھا صرف اس کیس کو بنیاد بنا کر تنویر احمد کو آزاد کشمیر سے واپس برطانیہ چلے جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے مگر تنویر احمد اپنی مرضی اور باعزت طریقے سے جانا چاہتے ہیں اب بھی اگر حکومت فہم و فراست کا مظاہرہ کر کے ان دونوں اسیران کو بری کر دے تو حکومت پاکستان کی مداخلت کے خلاف پائے جانے والے جزبات ٹھنڈے ہو سکتے ہیں قیوم راجہ نے جسٹس فار تنویر اور سفیر کمپئین لندن کی حمایت کا شکریہ اداکرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کی امید کی ہے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*