تحریر: تابندہ سلیم
ملک پاکستان بدقسمتی سے معرض وجود میں آنے کے فورا بعدسے ہی بے پناہ مسائل کا شکار رہا ہے اور یہ مسائل ہمیں بیرونی اور اندرونی عناصر کی وجہ سے درپیش رہے ہیں۔ملک دشمن طاقتیں تو ازل سے ہی پاکستان کو ناکام ریاست بنانے اور کمزور کرنے بلکہ صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہے اور ہمیشہ سے سرگرم عمل ہیں۔ لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ ملک کے اندر ہی غدار عناصر کی وجہ سے ہمارے ملک کی جڑوں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ انسان غیروں سے لڑ سکتا ہے لیکن جب گھر کے اندر کے افراد دشمنوں سے مل جائیں اور منافقت کا لبادہ اوڑھ لیں تو ملک کو نقصان سے بچانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
ہمارے ملک کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے اور ان مسائل میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے جس نے ہمارے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رکھا ہے ماضی میں بھی بہت سے حکمران آئے جنہوں نے کرپشن کے خاتمے کے دعوے کیے اور عملی اقدامات کرنے کے نعرے بھی لگائے لیکن بدقسمتی سے ہماری اپنی منتخب قیادت نے ہمیشہ ہی مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور قیادت اور اقتدار جانے کے بعد انہیں حکمرانوں کی کرپشن اور ملکی وسائل کے بے دردی سے استعمال کے قصے ہر زبان زد عام ہوئے۔موجودہ حکومت پر اگر نظر ڈالی جائے تو بلاشبہ انہوں نے کرپشن کے خاتمے کے لیے اور لینڈ مافیا سے نجات دلانے کے لئے بہت دلیرانہ عملی اقدامات کئے جو لائق تحسین ہیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا جب کرپشن کے خاتمے کا ذکر ہوگا تو عثمان بزدار کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا گزشتہ دنوں رنگ روڈ راولپنڈی کی تعمیر کے سلسلے میں 2 اعشاریہ 3 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوئی جس نے اہلیان راولپنڈی کے ہوش اڑادئیے۔
رنگ روڈ میں ہونے والی کرپشن کو تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن گردانا جاتا ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے حکم پر راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی گئی ڈی جی اینٹی کرپشن کو راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات کے لئے وسیع البنیاد کمیٹی تشکیل دینے کا حکم انکوائری کمیٹی میں متعلقہ ماہرین کو شامل کرنے کی ہدایت،کرپشن پر زیروٹالرنس کی پالیسی ہے – ترجمان حکومت پنجاب وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے حکم پر راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی گئی ہے – ترجمان حکومت پنجاب نے بتایا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کو راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات کے لئے وسیع البنیاد کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے اور انکوائری کمیٹی میں متعلقہ ماہرین کو شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے –
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو جامع انکوائری رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے – ترجمان حکومت پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں کسی بھی قسم کی کرپشن پر زیروٹارلرنس کی پالیسی پر عمل کیا جاتا ہے – کرپشن کرنے والے انجام کار سے نہیں بچ سکیں گے – ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کے تمام کردار کیفرکردار تک پہنچائے جائیں گے -نئے تعینات ہونیوالے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے چارج لینے کے بعد سب پہلے راولپنڈی رنگ منصوبہ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور بعد ازاں انہوں نے رنگ روڈ کے مکمل ٹریک کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق، ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی عبد الستار عیسانی،تحت ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عبداللہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، کمشنر گلزار حسین شاہ نے کہاکہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت کے وژن کے مطابق اس منصوبہ پر فاسٹ ٹریک کام کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبہ کے پورے ٹریک کے ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے بڈنگ کا عمل جاری ہے اور بڈنگ میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی درخواست پر ٹینڈرز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5اپریل کو منعقد ہونیوالے پری بڈنگ اجلاس میں تمام کمپنیوں نے ٹیکنکل پہلوؤں کا مزید جائزہ لینے اور اس منصوبہ کی اپنے طور پر افادیت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تخمینہ لگانے کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔
کمشنر گلزار حسین شاہ نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ راولپنڈی کے ٹریفک کے مسائل کے حل اور مستقبل میں شہر کی اربن ضروریات کے پیش نظر ناگزیر ہو چکا ہے اور اس منصوبہ کا سنگ بنیاد بھی جلد رکھا جائے گا تاکہ اس پر عملی کام کا آغاز ہو سکے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بیان میں کہا کہ جعلی راجکماری کی چھوٹی و بڑی کنیزیں اپنی نوکریاں پکی کرنے میں لگی ہوئی ہیں دونوں کنیزیں ظل سبحانی کو خوش کرنے کے لئے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں یہ یاد رکھیں کہ ”عیدی“ کے چکر میں ان کی عاقبت بھی خراب ہو گی جن کی یہ وکالت کر رہی ہیں وہ سند یافتہ مفرور مجرم اور ملزم ہیں کنیزائیں ذہن نشین کر لیں کہ اب نمائشی منصوبوں کے ذریعے کمیشن اور کک بیکس کا دور گزر چکا ہے جعلی خادم اعلی کی ٹی ٹیزکے ذریعے بینک بیلنس بڑھانے کی اصلیت بے نقاب ہو چکی ہے سابق حکمرانوں نے عوامی منصوبوں میں ریکارڈ لوٹ مار کی ماضی کے منصوبوں میں کرپشن کی داستانیں آج بھی زبان زدعام ہیں ہماری حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لا کر حقائق عوام کے سامنے رکھے ہیں بے ضابطگیوں میں ملوث حکام کے خلاف فی الفور ایکشن لیا گیا ہے ہماری حکومت بے ضابطگیوں میں ملوث ہر فرد کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی
وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا کنیزیں اس مافیاکی حمایت کر رہی ہیں جو سرسے پاؤں تک کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں