پاکستان میں کاٹن کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے بیروزگاری جیسے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے : بیرسٹر مختار احمد ٹاٹڑی

لاہور ( پ ر) پاک سر زمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل اورسنٹرل پنجاب کے صدر بیرسٹر مختار احمد ٹاٹڑی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں کاٹن کی پیداوار میں آضافہ کیلئے اقدامات کئے جائیں.

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاٹن کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے بیروزگاری جیسے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری جانب پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ ناقص ذرعی ادویات کے استعمال اور دس سالہ پرانے ہلکی کوالٹی کے بیج کی فراہمی کی وجہ سے فی ایکڑ پیداوار میں کمی ہوئی ہے.

انہوں نے کہا کہ وفاقی کمیٹی برائے ذراعت نے کسان کی پیداواری لاگت میں کمی کے لئے فوری اقدامات نہ کئے تو کسان کاٹن کی بجاۓ گنا کی جانب منتقل ہو جاۓ گا جس کے نتیجے میں ملک معاشی بحران کا شکار ہو جاے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 55 فیصد آمدنی ٹیکسٹائل برآمدات سے وابستہ ہے اور کم از کم 12 ملین بیلز (170 کلو گرام) پیداوار ضروری ہے.

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*