اداروں میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) ملک ظفر اقبال کی ملاقات ہوئی . ملاقات میں‌ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے وزیراعلیٰ کو ادارے کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2020 پیش کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے میرٹ اور شفافیت کے نئے کلچر کی بنیاد ڈالی ہے۔ میرٹ اور شفافیت سے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں۔ اداروں میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*