Abstract background textured grey and white square pattern halftone perspective modern bright art. Creative graphic template. Business style. Vector illustratio

پنجاب آرٹس کونسل میں غیر قانونی ترقی کا معاملہ: محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے بڑے فراڈ کی پردہ پوشی کے لیے پھر ڈٹ گئے

لاہور( ویب ڈیسک) پنجاب آرٹس کونسل میں غیر قانونی ترقی کا معاملہ ۔۔۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے بڑےفراڈ کی پردہ پوشی کے لیۓ پھر ڈٹ گئے. آوٹ آف ٹرن پرموٹ ہونے والے ابرار عالم اعلی افسران کو چکر دینے لگا ۔ تاحال ایگزیکٹو کمیٹی کے منٹس جاری نہ ھونے پر ابرار عالم ھاتھ پاؤں مارنے لگا۔

ایگزیکٹو کمیٹی میں ابرار عالم پر غیر قانونی گریڈ 18میں ترقی کا آڈٹ ریگولرائز کروانے کی غیر آئینی کوشش میں رضوان شریف اور راجہ جہانگیر پیش پیش ھیں۔

چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی کے دستخطوں کے بغیر اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر/ سیکرٹری ایگزیکٹو کمیٹی رضوان شریف نےغیر قانونی احکامات اور نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر بضد ۔۔۔۔ عدالت میں معاملہ ہونے کے باوجود تنخواہ کٹوتی کا غیر قانونی حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق 21 کے قریب افسران نے ھائیکورٹ لاھور سے اش معاملے پر رجوع کیا ہوا ھے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ پرانے افسروں کی طرح موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایسے ایڈیشنل چارج کے احکامات بھی جاری کر رہا ھے جس کا اختیار اسے نہیں۔

رضوان شریف نے پنجاب آرٹس کونسل ،فیصل آباد کے ڈائریکٹر کےمزید تین ماہ ایڈیشنل چارج کے احکامات جاری کیے

یاد رہے پہلے سے ایڈیشنل چارج پر موجود ڈائریکٹر کے چارج کے احکامات کا اختیار سیکر ٹری اطلاعات و ثقافت کو بھی نہیں۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*