آزاد کشمیر کے سیاستدانوں نے ہمیشہ اقتدار کی خاطر ریاستی مفادات اور اختیارات کا سودا کیا : حریت رہنما قیوم راجہ

کھوئی رٹہ [ رانا علی زوہیب] جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنئیر رہنما قیوم راجہ نے آج یہاں کھوئی رٹہ میں ریاست جموں کشمیر کو جوں اور توں کی بنیاد پر ہمیشہ کے لیے تقسیم کرنے کی ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں کی سازش کے حوالے سے ریاستی عوام اور ریاستی پریس کی زمہ داروں پر پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جب 5 اگست 2019 کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیا تو پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انکی اقوام متحدہ میں متوقع تقریر تک خاموشی اختیار رکھی جائے پھر انہوں نے تقریر میں بھارتی فیصلے کے خلاف کوئی ٹھوس لائحہ عمل دینے کے بجائے اتنا کہا کہ ہم بھارت کے فیصلے کو نہیں مانتے جبکہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 370 ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے جبکہ ہم نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ عمران خان کی ملاقات کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ ہندوستان اور پاکستان کو مسلہ کشمیر جوں اور توں کی بنیاد پر کشمیریوں کے سروں سے گزر کر حل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آر پار کے ریاستی سیاستدان ہمیشہ کی طرح گو مگو کا شکار رہے آزاد کشمیر حکومت خود کو آزاد کہتی ہے لیکن آزاد کشمیر کے سیاستدانوں نے ہمیشہ اقتدار کی خاطر ریاستی مفادات اور اختیارات کا سودا کیا اب یہی سیاستدان کہہ رہے ہیں کہ آزاد کشمیر کو پاکستان کے مختلف اضلاع میں ضم کیا جا رہا ہے یہ انکی بزدلی اور خود غرضی کی انتہا ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ آزاد کشمیر حکومت جرات کا مظاہرہ کر کے عالمی سطح پر بھارتی فیصلے کے خلاف مہم چلاتی مگر یہ آزاد کشمیر کی حیثیت بھی ختم کرنے پر تیار ہو گئی ہے جسے روکنے کے لیے آزاد کشمیر کی عوام کو سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر متحد ہو جانا چاہیے لوگوں کو سیاستدانوں سے پہلے اپنی ریاست کا وفادار ہونا چاہیے پریس کو کسی بھی صورت میں ریاست کا سودا کرنے والے انتخابی سیاست دانوں کی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بننا چاہیے بلکہ انکا محاسبہ کریں اور الیکشن مہم چلانے والے امیدواروں سے پوچھیں کہ وہ ریاست کو بچانے کے لیے کیا کر رہے ہیں قیوم راجہ نے کہا کہ تنویر احمد اور سفیر احمد نے مقبول بٹ شہید چوک سے پاکستانی جھنڈا نفرت کی بنیاد پر نہیں بلکہ اس لیے اتارا تھا کہ پس پردہ ریاست جموں کشمیر کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہو رہی تھیں جو اب سامنے ا گئی ہیں ورنہ پاکستان کی اپنی سرحدوں کی حد تک ہم سب پاکستانی جھنڈے کااحترام کرتے ہیں قیوم راجہ نے تمام محب وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحد ہو جائیں کیونکہ یہ سیاست کرنے کا نہیں بلکہ ریاست بچانے کا وقت ہے اور ریاست بچانے کا واحد طریقہ ت۔ا۔ غیر ۔مکی افواج کا انخلاء یے۔ اگلے چند دنوں میں میرپور جیل میں قید تنویر احمد اور سفیر احمد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تقسیم کشمیر کے خلاف کھوئی رٹہ سے نوجوانوں کاایک قافلہ میرپور جیل تک پیدل مارچ کرے گا جس کا سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ساتھ دیا جائے کیونکہ یہ ریاستی وحدت کا معاملہ ہے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*