کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے ’سٹیزن بجٹ ‘22-2021 پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کیلیے انھوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے ’سٹیزن بجٹ ‘22-2021 پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کیلیے انھوں نے صنعتکاروں، تاجروں اور ماہرین زراعت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی ہے۔
اجلاس میں چیف سکریٹری سندھ ممتاز شاہ ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی محمد وسیم، متعلقہ سیکرٹریز، صدر کے سی سی آئی شارق وہرہ، صدر حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز سلیم قریشی و دیگر نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹیک ہولڈرز کو بتایا کہ صوبائی حکومت کو رواں مالی سال کے دوران 967.5 ارب روپے وصول کرنے کی توقع تھی اور صوبائی حکومت کو اپنے وسائل میں سے 228 ارب روپے ملیں گے۔