مئی میں پلے اسٹیشن پرمفت گیمز کھیلیں

سلیکان و یلی: سونی نے پلے اسٹیشن 4 اور 5 کے لیے مئی میں مفت گیمز کی فہرست جاری کردی ہے۔ سونی انٹرٹینمنٹ کے مطابق رواں ماہ یہ گیمز بنا کسی اضافی چارجز کے بلکل فری کھیلے جاسکتے ہیں۔

سونی پلے اسٹیشن کے مفت گیمز کی فہرست میں ریک فیسٹ: ڈرائیو ہارڈ ، ڈائی لاسٹ، بیٹل فیلڈ 5 اور اسٹرینڈڈ ڈیپ شامل ہیں۔ ریک فیسٹ: ڈرائیو ہارڈ، ڈائی لاسٹ خصوصی طور پر ہی ایس 5 کے استعمال کنندگان کے لیے ہیں۔

ریک فیسٹ: ڈرائیو ہارڈ، ڈائی لاسٹ
ریک فیسٹ: ڈرائیوہارڈ، ڈائی لاسٹ کار ریسنگ گیم ہے، جسے تھرل اور ایکشن سے بھرپور کار ریسنگ گیم فلیٹ آؤٹ کے ڈیویلپر کی جانب سے بنایا گیا ہے۔ فلیٹ آؤٹ کی طرح اس گیم میں بھی غضب ناک ڈرائیونگ اورگاڑیوں کا آپس میں تصادم ہے۔

اس گیم میں کھلاڑی اپنی گاڑیوں کو اپ گریڈ اور کسٹومائز کرنے اور ریسنگ کے میدان جنگ میں چھلانگ لگانے کے آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ کاروں کے بے تحاشا ماڈلز کے ساتھ یہ ملٹی پلیئر گیمزہے،جسے بیک وقت 24 کھلاڑی ایک ساتھ کھیل سکتے ہیں۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*