کراچی: اداکارہ صبور علی اور یاسر حسین کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
گزشتہ دو روز سے اداکارہ صبورعلی، یاسر حسین، سجل علی و دیگر فنکاروں کے قریبی دوست عمیر قاضی کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز پاکستانی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ دوروز قبل عمیر قاضی کی مہندی کی تقریب تھی جس میں یاسر حسین، اقرا عزیز، سجل علی، احد رضامیر، صبورعلی، عروہ حسین ، زارا نور عباس سمیت شوبز کے متعدد فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔