Abstract background textured grey and white square pattern halftone perspective modern bright art. Creative graphic template. Business style. Vector illustratio

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے ۔ صدر لبرلینڈ

لاہور (پ ر ) یوم کشمیر کے حوالے سے صدر لبرلینڈ وٹ جڈلیکا نے پاکستانی قونصلیٹ میں ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کیا۔ انکا کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں ۔

اپنے خطاب میں قونصل جنرل پاکستان فیصل بٹ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو سفارتی سطح پر مزید کوششوں کی ضرورت ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ لبرلینڈ آزادی پر یقین رکھتا ہے ۔ کشمیریوں کو آزادی کا حق دیا جانا چاہیے۔ آزادی کی خاطر کشمیریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اسٹیٹ سیکرٹری لبرلینڈ ڈاکٹر طارق عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو عالمی سطح پر کشمیر کا معاملہ بہتر انداز میں اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عالمی برادری عمران خان کو سنتی اور بات مانتی بھی ہے ۔ اقوام متحدہ کو کشمیر کا مسئلہ اپنی قرار دادوں کے مطابق حل کرنا چاہیے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*