سول جج فراز جاوید وڑائچ نے انسان دوستی کی مثال قائم کر دی۔

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی )سول جج فراز جاوید وڑائچ نے انسان دوستی کی مثال قائم کر تے ہوئے اپنے بزرگ نائب قاصد بابا علی شیر کو فقید المثال الووداع کیا ۔بابا علی شیر کوپھولوں کے ہار پہنائے گئے اور سول جج فراز جاوید وڑائچ نےگاڑی کا دروازہ کھول کر بابا علی شیر کو گاڑی میں بٹھایا۔


ہمارے نمائندے نے فراز جاوید وڑائچ سے گفتگو کی جس کے مطابق انکا کہنا تھا کہ اپنےماتحتوں سے اچھا سلوک رکھنا چاہیے اور جہاں تک علی شیر کی بات ہے انہوں نے پینتیس سالوں میں بہت شفاف کام کیا اور عزت کمائی ہے اور ہمارا فرض بنتا ہے ایک فرض شناس ماتحت کو بھرپور عزت سے الووداع کیا جائے ۔۔
اس سے قبل بھی ایک سیشن جج صاحب نے اپنے ماتحت کو اسی طرح بھرپور عزت دی تھی جس کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بہت پذیرائی حاصل ہوئی اور لوگوں نے اس عمل کو بہت سراہا فراز جاوید وڑائچ کی ویڈیو کو بھی بہت دیکھا اور سراہا جا رہا ہے۔۔

 

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*