بی جے پی کی ترجمان کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں: صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

بی جے پی کی ترجمان کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں: صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

کراچی : جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیرمحمد زبیر نے بی جے پی کی خاتون ترجمان نورپورشرما کے نبی کریمﷺ کی شان میں توہین آمیز ریمارکس کی سخت ترین الفاظ مذمت میں کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن نبی رحمت ﷺ کی شان اقدس میں کوئی گستاخی کرے کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی.

بی جے پی کی تر جمان کے بیان سے دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں بھارت سیکوکر اسٹیٹ کہلاتی ہے اس کے حکمرانوں کو چاہئے کہ اسلام دشمن جارحانہ طرزعمل چھوڑ کر مذہبی اقلیتوں جذبات کا خیال رکھیں،مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ بندکریں اور ان کی جان و مال کا تحفظ کریں اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی دی جائے انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات ہندوستان میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے عکاس ہیں ’توہین آمیز بیان دینے پر محض پارٹی عہدیداروں کو معطل کرنا اور نکال دینا کافی نہیں.

بی جے پی کو اپنے انتہا پسند اور فاشسٹ ہندو نظریئے سے کنارہ کشی اختیار کرنا ہو گی، مودی کے نفرت انگیز ہندو فلسفے کے تحت بھارت اپنی تمام اقلیتوں کی مذہبی آزادیوں کو پامال کر رہا ہے اور ان پر بلاامتیاز ظلم کیا جا رہا ہے‘ اس طرح کے اسلامو فوبیا کے بیانات کی اجازت دینا انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مودی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں پر حملے کرائے جا رہے ہیں۔ نبی کریم ﷺ کی گستاخی مسلمانوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہے۔ عالمی برادری بھارت میں اسلامو فوبیا کی سنگین صورت حال کا فوری نوٹس لے۔ ہندوستان کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے اپنے عقیدے اور مذہبی عقائد پر عمل کرنے کے حقوق سلب کرنے کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے، دنیا کو ہندوستان میں مسلمانوں کو ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں ہونے والی نسل کشی سے بچانے کے لیے مداخلت کرنی چاہیے۔اقوام عالم اور بالخصوص OICاس ضمن میں جرأت مندانہ کردار ادا کرے اور بھارت کے انتہاپسندانہ طرزعمل کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*