لاہور : غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ہیڈ آفس واقع لاہور میں سوشل میڈیا کے ممتاز بلاگرز کے اعزاز میں ایک پر تکلف افطاری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ممتاز لکھاریوں کے جھرمٹ میں ظفر اقبال وٹو، ابن فاضل، سید مہدی بخاری، محمود فیاض، خطیب احمد، توقیر بھملہ، راحت مصطفےٰ، رقیہ اکبر چوہدری، وقاص یونس، یاسر علی، شرجیل اکبر، تنویر گھمن و دیگر شامل تھے۔
غزالی ٹرسٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب عامر محمود نے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی تعلیمی میدان میں شاندار خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر تمام شرکا کو غزالی ٹرسٹ کے کام پر ایک تعارفی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ اس شاندار علمی محفل کے اختتام پر تمام لکھاری خواتین و حضرات نے غزالی ٹرسٹ کے شاندار کام کو سراہا، خطیب احمد صاحب کا دل سے شکریہ ادا کیا جن کے توسط سے یہ ملاقات ممکن ہوئی اور مستقبل قریب میں ٹرسٹ کے ساتھ مل کر مزید اچھے کام شروع کرنے اور جاری شدہ کاموں میں اپنی مکمل اعانت کی یقین دھانی بھی کروائی۔