کوٹ غلام محمد: چوری کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے چوکیدار کے 2 قاتل گرفتار

کوٹ غلام محمد (طیب آرائیں) کوٹ غلام محمد کے قریب 10 روز قبل مزاحمت کرنے پر 4 نامعلوم افراد کی جانب سے چوکیدار مرسلین رند کے قتل والہ معاملہ ، ورثہ کی جانب سے 2 جوابداروں کی نشاندھی پر علی بخش بنگلانی اور اکبر علی کالرو کو گزشتہ رات پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے گرفتار جوابداروں کو عدالت میں پیش کر کے 3 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے منظور کرلیا گیا.

تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد کے قریب 10 روز قبل ستار ہوٹل اسٹاپ پر 4 نامعلوم افراد کی جانب سے اشوک کمار کی کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر سامان چوری کرنے پر چوکیدار مرسلین رند کی جانب سے مزاحمت پر بیدردی سے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کرنے والے معاملے پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کوٹ غلام محمد کے ایس ایچ او فرمان اگھیم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ورثہ کی جانب سے 2 جوابداروں علی بخش بنگلانی اور اکبر علی کالرو کی نشاندھی پر گزشتہ رات جوابداروں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا اور 3 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے .

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات کیلئے کر کے فرار جوابدار جلد گرفتار کر لئے جائیں گے۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*