پاکستان کے پہلے بین الاقوامی تسلیم شدہ (JCI) برانڈ ’ای شفا‘ کا لاہور میں بھی ہوم ہیلتھ سروسز کا آغاز

اسلام آباد: ای شفا (شفا انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباد کا مشترکہ ادارہ) پاکستان کا واحد ڈیجیٹل اور ہوم ہیلتھ کیئر برانڈ ہے جو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل (JCI) امریکہ سے تسلیم شدہ ہے۔

لاہور میں ہوم ہیلتھ سروسز کا افتتاح کرتے ہوئے ای شفا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ذیشان بن اشتیاق نے کہا کہ لاہور کے عوام کو بین الاقوامی معیار کی حامل صحت کی سہولیات گھروں میں فراہم کرنے کیلئے ای شفا کو ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای شفا نے ریموٹ مانیٹرنگ ڈیوائسز اورسافٹ ویئرز کے ذریعے مریضوں کو ان کے گھروں میں ریموٹ مانیٹرنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر رکھی ہے۔ ای شفا کے تحت فراہم کی جانے والی سروسز میں ٹیلی کلینکس (شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے تجربہ کار ڈاکٹروں کے ساتھ آن لائن مشورہ)، گھر سے لیبارٹری کےلئے نمونوں کی کلیکشن، ادویات کی گھر پر فراہمی، ہوم نرسنگ کیئر اور ہوم فزیو تھراپی وغیرہ شامل ہیں۔

شفا انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباد کی جانب سے لاہور میں ایک ای شفا لیبارٹری بھی شروع کی گئی ہے تا کہ لاہور اور اس کے اطراف کے عوام کو بڑے پیمانے پر معیاری اور بروقت ٹیسٹنگ کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*