لاہور (رانا علی زوہیب) ہنڈا ٹلس کارز لمیٹڈ پاکستان نے ہنڈا سٹی گاڑی کے موجودہ تمام ماڈلز کی پروڈکشن ختم کردی . موجودہ ماڈلز میںہنڈا 1.3 اے ٹی ، 1.3 ایم ٹی ، 1.5 ایم ٹی ، 1.5 اے ٹی ، 1.5 ایسپائر کے تمام ماڈلز کی پروڈکشن ختم کردی .
ہنڈا کمپنی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں اب ہنڈا سٹی کا نیا ماڈل لانچ کیا جارہا ہے . نئے ماڈل کی پروڈکشن جاری ہے جبکہ مارکیٹ میں گاڑی جولائی کے آخری ہفتے میں دستیاب ہوگی .
دوسری جانب ہنڈا سوک گاڑی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے .
اعلامیے کے مطابق اعلامیے کے مطابق ہنڈا سوک VT SR CVT 1.8 کی قیمت 39،79،000 سے کم کرکے 38،59،000 کردی
ہنڈا سوک 1.8 VTI CVT کی قیمت 37،29،000 سے کم کرکے 36،19،000 کردی
ہنڈا ٹربو آر ایس TURBO RS کی قیمت 46،99،000 سے کم کرکے 45،59،000 کردی
ہنڈا BR-V S CVT کی قیمت 34،79،000 سے کم کرکے 33،79،000 کردی ہے