پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتا۔ ٹاس کے بعد گفتگو میں شاداب کا کہنا تھاکہ حسن علی ورلڈ کلاس کرکٹرہیں، ان کی کمی محسوس ہوگی۔
لاہور قلندرز نے میچ کیلئے ایک تبدیلپی ایس ایل 6، اسلام آباد کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہی کی ہے اور محمد فیضان کی جگہ ذیشان اشرف کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعداسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔