جامع مسجد و امام بارگاہ حضرت خدیجتہ الکبری سلام اللہ علہیا اڈیالہ گاوں راولپنڈی میں ایس اوپیز کے مطابق انتظامات مکمل ہیں، القائم آرگنائزیشن اڈیالہ
علامہ سید قمر عباس کاظمی کی اقتداء میں جامع مسجد حضرت خدیجتہ الکبری سلام اللہ علہیا، اڈیالہ گاوں، راولپنڈی (نزد سنٹرل جیل اڈیالہ) میں نماز عید الفطر ٹھیک 8:00 بجے ادا کی جائے گی۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ عید کی نماز ادا کرنے والوں کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ ماسک پہننے کے علاوہ سوشل ڈیسٹینسنگ کا لازمی طور پر خیال رکھا جائے۔ جائے نماز گھر سے لانے کی ہدایت بھی مسجد انتطامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
اس حوالے سے مسجد انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جس طرح ماہء رمضان الکریم میں حکومتی ہدایات و ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا گیا اسی روش کو عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے حوالے سے بھی برقرار رکھا جائے گا۔
کرونا وباء کے پیش نظر جامع مسجد خدیجتہ الکبری سلام اللہ علہیا، اڈیالہ گاوں، راولپنڈی میں دس سال سے کم عمر اور پچاس سال سے زائد عمر کے بزرگان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مسجد آنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ کرونا کے حوالے سے تمام حکومتی گائیڈ لائنز اور ایس او پیز پہ عمل درآمد کے لیے صدر القائم آرگنائزیشن آڈیالہ سید وسیم کاظمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز کی پابندی میں تمام افراد کی بھلائی ہے کہ اس سے نا صرف وہ خود وباء سے بچ سکتے ہیں بلکہ دوسرے افراد میں اس کے پھیلاو کو بھی روک سکتے ہیں۔