نارنگ منڈی [رانا علی زوہیب] رکن قومی اسمبلی این اے 119 بریگیڈئیر (ر) راحت امان اللہ بھٹی نے نارنگ منڈی میں مسیحی برادی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مسیحی برادری کو درپیش مسائل زیر بحث رہے ۔ مسیحی نمائندوں نے اپنے اپنے ھلقے کے مسائل سے ایم این اے کو آگاہ کیا جس میں صاف پانی ،قبرستان ، چرچز ،سوئی ۔ گیس ، مسیحی بچوں کو نوکریاں، نئی گلیوں کی پی سی سی پر بات ہوئی ،خاص کر ایف جی اے کالونی کے پھاٹک والے روڈ کی تعمیر پر بات ہوئی
بریگیڈئیر راحت امان اللہ بھٹی اور چوہدری عثمان سکندر بھٹی نے یقین دلایا کہ بہت جلد آپکے چرچز میں مسیحی کمیونٹی کے لیے صاف پانی کے ڈی بور ۔ کروائیں جائیں گے اور ایف جی اے کالونی کے روڈ سمیت باقی تمام مسائل بھی جلد حل کریں گے
ملاقات میں چو ہدری عثمان سکندر بھٹی، سابقہ تحصیل نائب ناظم حاجی عرفان الہیٰ صالح ، سابقہ چیئرمین شہباز اسلم جھٹول ، وائس چیئرمین رانا کاشف مجید ،سابقہ کونسلر بابر سہیل ، انفارمیشن سیکرٹری سینٹرل پنجاب شاہد سندھو شامل تھے جبکہ مسیحی برادری کی طرف سے ملاقات میں پاسٹر خوشی ایم گل ،پاسٹر صدیق لوقا ،پاسٹر ندیم ،پاسٹر کلیم ،پاسٹر خالد ، ایلڈر افتخار مسیح، ساغر بھٹی یوتھ صدر، صوبیدار عارف مسیح ،پرویز دیوان سابقہ کونسلر ،خالد بھٹی سابقہ کونسلر ،رشید مسیح سابقہ کونسلر ، ، سیکرٹری فیروز والا اعجاز مسیح، سلیمان مسیح رندھاوا،چاند مسیح، شامل تھے۔