ممبئی: بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کا پورا گھرانہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا ہے۔
بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اس کے علاوہ ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جب کہ آج ہی انڈین پریمیئر لیگ کو بھی کورونا کیسز کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔
بھارت میں متعدد بالی ووڈ شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں لیکن ایسا دوسری بار ہورہا ہے کہ کسی بھی اسٹار شخصیت کا پورا گھرانہ کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہو۔ اس سے قبل لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا بچن بھی کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں۔