جسمانی حرارت کو بجلی میں بدلنے والی کلائی پٹی

بیجنگ: ماہرین نے کلائی پر باندھی جانے والی ایک پٹی بنائی ہے جو فی الحال جسمانی حرارت سے ایک ایل ای ڈی روشن کرسکتی ہے۔

کلائی پٹی تھرمو الیکٹرک جنریٹر(ٹی ای جی) اصول کے تحت کام کرتے ہوئے بجلی بناتی ہے۔ مستقبل میں یہی ٹیکنالوجی اسمارٹ واچ اور پہنے جانے والے ہلکے پھلکے آلات کو بجلی فراہم کرے گی اور بیٹریوں کی ضرورت ختم ہوسکتی ہے۔

چین میں واقع ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر چیان زینگ اور ان کے ساتھیوں نے یہ ایجاد کی ہے۔ چیان کہتے ہیں کہ اس ایجاد سے بیٹری کے مسائل اور بجلی کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ چیان زینگ مسلسل 15 برس سے ٹی ای جی ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں۔

اگرچہ ٹی ای جی بہت سخت اور ٹھوس شکل کے ہوتے ہیں لیکن چیان کہتے ہیں کہ انہوں نے میگنیشیئم اور بسمتھ سے تیار ایک پٹی کو پولی یوریتھین سے بنایا ہے اور تمام الیکٹروڈ لچک دار بنائے ہیں۔ اس طرح یہ پوری پٹی نرم اور لچک دار ہوچکی ہے اور انسانی کلائی پر گھما کر پہنی جاسکتی ہے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*